اسلام آباد میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکی سفارتی مشن کے ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
نیٹلی اے بیکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا فخر محسوس کرتا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد وہ ان پہلے ممالک میں شامل تھا جنہوں نے پاکستان کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ 80 سال کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔انہوں نے یومِ آزادی منانے والے پاکستانی عوام اور دوستوں کے لیے امن، خوشی اور اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین دن گزارنے کی خواہشات بھی ظاہر کی۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانی قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی گئی، جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ روابط اور تعلقات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔