وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی دوسری اہم ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی دوسری اہم ملاقات

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے دوسری ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے امریکی سفیر کو بھارت کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت درجنوں ڈرونز مار گرائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ خطرناک صورتحال کا ذمہ دار بھارت ہے، جو جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ پاکستان اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔