امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

 امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر نے نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان و امریکہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔انہوں نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی سی فیررز کی وطن واپسی میں امریکی تعاون کو بھی سراہا۔ ملاقات کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی روابط اور علاقائی تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔