سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی بزنس ٹائیکون کی پوتی سے منگنی

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی بزنس ٹائیکون کی پوتی سے منگنی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ اور سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے، ارجن ٹنڈولکر کی منگنی ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ چندوک، ارجن کی قریبی دوست ہیں اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔ دونوں کی منگنی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں کی جانب سے منگنی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ارجن ٹنڈولکر کی عمر 25 سال ہے اور وہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی کی جانب سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔یہ منگنی بھارتی اسپورٹس اور بزنس کمیونٹی میں خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔