کرکٹ کے عظیم لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ارجن اور ان کی منگیتر ثانیہ چندوک کی شادی 5 مارچ 2026 کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔ثانیہ چندوک ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔ ارجن اور ثانیہ کی منگنی اگست 2025 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک تھے۔شادی کی تقریبات 3 مارچ سے شروع ہو کر چند دنوں تک جاری رہیں گی اور زیادہ تر ممبئی میں منعقد ہوں گی۔ یہ ایک نجی تقریب ہوگی جس میں خاندان، قریبی دوست اور کرکٹ کی چند منتخب شخصیات شرکت کریں گی۔سچن ٹنڈولکر نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نئے مرحلے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور بچوں کو ہمیشہ اپنے خوابوں کے پیچھے جانے کی تلقین کی، کیونکہ محنت اور عمل پر یقین رکھنے سے نتائج خود آتے ہیں۔