بھارت کے سابق کرکٹر اور بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر بننے کے حوالے سے چل رہی افواہوں پر واضح طور پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس ماہ کے آخر میں اعلیٰ عہدوں کے لیے انتخابات کا انعقاد کرنے والا ہے اور افواہوں میں کہا جا رہا تھا کہ ٹنڈولکر ممکنہ طور پر موجودہ صدر راجر بنی کی جگہ لے سکتے ہیں۔ تاہم ٹنڈولکر نے اس کی تردید کی ہے۔