سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس (Decision Review System) میں امپائرز کال کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑی امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو فیصلہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونا چاہیے۔ٹنڈولکر نے کہا کہ جیسے ٹینس میں فیصلے صرف ’ان یا آؤٹ‘ ہوتے ہیں، ویسے ہی کرکٹ میں بھی یہ ہونا چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کے حق میں واضح اور غیر جانبدارانہ فیصلے سامنے آئیں۔انہوں نے اس سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے ساتھ گفتگو میں بھی کہا تھا کہ ایل بی ڈبلیو فیصلے ہمیشہ بولرز کے حق میں جانے چاہئیں تاکہ بیٹرز کے کھیل پر حاوی دور میں توازن قائم رہے۔