خیبر پختونخوا: 6 دہشت گرد حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید، 5 زخمی

خیبر پختونخوا: 6 دہشت گرد حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید، 5 زخمی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس پر ہونے والے چھے مربوط دہشت گرد حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

حملے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں کیے گئے، جہاں پولیس تھانوں، چوکیوں اور موبائل وینز کو نشانہ بنایا گیا۔

حملوں کی تفصیلات:

اپر دیر: دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
لوئر دیر (لاجبوک): پولیس چوکی پر حملے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا۔
پشاور (تھانہ حسن خیل اور مضافاتی چوکیوں): دہشت گردوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔
بنوں (مزنگ پولیس چوکی): شدت پسندوں نے حملہ کیا، جسے پولیس نے مقابلے کے بعد پسپا کیا۔
پولیس اور سیکیورٹی اقدامات:

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ پولیس نے جانفشانی سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کیا۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔انٹیلی جنس ادارے بھی متحرک ہیں اور ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔