پشاور کے علاقے خیبر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر تیسرا حملہ کیا گیا۔
یہ واقعہ تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی، تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا اور وہ اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوا، جس کے بعد پولیس نے اسے گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس کو جنگل سے دو ایس ایم جیز (سب مشین گن) برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا اور ان کے ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری ہے، جس کے لیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔