پاکستان میں عیدالفطر 2026: سپارکو کی نئی پیشگوئی کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں

پاکستان میں عیدالفطر 2026: سپارکو کی نئی پیشگوئی کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہو رہے ہیں، کیونکہ آج 29 واں رمضان المبارک ہے۔

اس سلسلے میں سپارکو کی ایک پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ سپارکو کے ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس غلام مصطفیٰ لغاری کے مطابق نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی، اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔سائنسی بنیادوں پر چاند کی رویت کے لیے کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے اور چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا ضروری ہے۔ اس اعتبار سے پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، اور قومی سطح پر توقع کی جا رہی ہے کہ عیدالفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اور وہاں عید 20 مارچ بروز جمعہ منائی جائے گی۔