سپارکو کی پیش گوئی: ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کو نظر آ سکتا ہے

سپارکو کی پیش گوئی: ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کو نظر آ سکتا ہے

ویب ڈیسک: اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی رویت کے لیے اپنی پیش گوئی جاری کی ہے۔

سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ غروب آفتاب کے وقت 28 اپریل کو نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم ہوں گے۔فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام صاف موسمی حالات میں نظر آ سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔