آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلی فوجی ایوارڈ سے نواز دیا

راولپنڈی(آئی این پی ) آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو "پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون" کے ایوارڈ سے نواز دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور آذربائیجان کے گہرے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔جی ایچ کیوآمد پر کرنل جنرل کریم ولیوف کو پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیوف نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ کرنل جنرل کریم ولیوف نے فیلڈمارشل عاصم منیر کو "پیٹریاٹک وارمیڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون" عطا کیا، کرنل جنرل کریم ولیوف نے صدر الہام علیوف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلی عسکری اعزاز عطا کیا۔ آئی ایس پی آر کاکہناہے کہایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے