فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، جنرل مائیکل کریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت

راولپنڈی(آئی این پی )فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے  کہ پاک امریکہ  باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیاجہاں  انہوں   امریکہ کی  اعلی سیاسی و عسکری قیادت  اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں  کیں۔  جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈرجنرل مائیکل کریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور ایڈمرل بریڈ کوپر نے کمان سنبھالی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر  کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا۔