معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب ‘مسلح افواج کے دستوں کی پریڈ‘طیاروں کی سلامی

تقریب میں صدر‘وزیراعظم‘فیلڈمارشل‘عسکری قیادت‘سیاسی رہنما ئوں‘ شہریوں ‘آذربائیجان اور ترکیہ کے فوجی دستوں کی شرکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح سپورٹس سٹیڈیم میں ۔معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب  کاانعقاد کیا گیا‘  تقریب میں صدر  آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے‘تینوں مسلح افواج پر مشتمل  بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ کرکے شاندار عملی مظاہرہ کیا، پاک آرمی، پاک بحریہ، فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پْرتپاک استقبال کیا، علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی پرچم کو سلامی دی۔ تقریب میں آذربائیجان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی اور شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔