عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں افغان حکومت ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے اسحاق ڈار

 عدلیہ بارے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ‘ کسی کو انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لے، کافی سال بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد منظور ہوئی

 قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کیلئے براہ راست پرواز  ستمبر تک شروع ہو جائے گی، برطانیہ میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کردیا:  پریس کانفرنس 

اسلام آباد(آئی ا ین پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں،پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں، عدلیہ بارے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لے، کافی سال کے بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی ، قومی ایئر لاینز کی مانچسٹر کے لیے براہ راست فلائنٹ رواں سال ستمبر تک شروع ہو جائے گی، برطانیہ میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے۔اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں،  پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ، عدلیہ بارے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔انھوں نے کہاکہ میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی، کشمیری لیڈران سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا، برطانیہ میں پاسپورٹ کا آپریشن ون ونڈو کیا، برطانیہ کو ڈائریکٹ فلائٹس اگلے مہینے میں شروع ہوں گی، پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہ راست فلائٹس ستمبر میں شروع ہوگی۔ افغان قیادت سے ملاقات میں چین اور پاکستان دونوں کو سیکیورٹی تحفظات تھے، ہمارے تحفظ ٹی ٹی پی سے متعلق تھے، ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔