کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود دیرینہ تنازع ہے، افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ، افغان سرزمین کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،:نائب وزیراعظم
اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود دیرینہ تنازع ہے۔کروشیا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کروشیا کے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، کروشیا کے وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے، یہ طویل عرصے بعد کروشیا کی جانب سے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، افغان سرزمین کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے