ڈی پی او پاکپتن کا نوٹس ، دونوں ملزموں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنے بھائی سے ملکربیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکرسرکے بال کاٹ دئیے، دونوں ملزموں کوگرفتار کرلیا گیا۔تھانہ احمد یار کی حدود کے گاو?ں 115 ای بی میں ملزم عمران نے بھائی قربان کے ہمراہ بیوی پر تشدد کرتیہوئے اسکے سر کے بال کاٹے۔ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس نے خاتون پر تشدد میں ملوث شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔