ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم نے شہری کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا
شہری کے ایک کان کا پردہ بھی پھٹ گیا، ملزم ریکارڈ یافتہ ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور(کرائم رپور ٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں ملزمان نے شہری کواغواکرکے تشددکانشانہ بنانے کے بعد سرکے بال مونڈ دیئے۔تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا۔ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کرکے تشدد کیاملزمان ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔