لاہور(کرائم رپورٹر) گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کے بال کاٹ دئیے مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے بال کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کا خاوند ہے، جس نے گھریلو تنازع پر بال کاٹے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ خاتون رضیہ بی بی کی 14 سال قبل ملزم شفیق سے شادی ہوئی تھی۔ خاتون کے بھائی عمر فاروق کی مدعیت میں تھانہ مانگا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔