ٹو بہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر کے علاقے میں پسند کی شادی نہ ہونے پر شادی شدہ خاتون اور نوجوان کی مبینہ خودکشی کے واقعے میں دونوں جان کی بازی ہار گئے۔نواحی چک نمبر 294 ج ب کی 21 سالہ مسم آ (ر) کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک کمسن بچے کی ماں بھی تھی۔ تاہم وہ اپنے ہمسائے اور قریبی عزیز نوجوان (ع) سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن دونوں خاندان اس رشتے پر رضا مند نہ تھے۔ دلبرداشتہ ہو کر دونوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں (گندم میں رکھنے والی) کھا لیں، جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ مزید کارروائی جاری ہے۔