نوجوان نے لڑکی قتل کر کے خودکشی کر لی

 رشتے کے تنازع پر نعمان گھر جا گھسا، عتیقہ کوقتل کر کے خود کو گولی مار لی ،سابق صدر کلرک بار پتوکی قتل 
 پتوکی، قصور (خصوصی رپورٹ ) پتوکی میں نوجوان نے رشتہ کے تنازع پر گھر میں کھس کر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں خودکو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا ، ہلہ روڈ پتوکی میں رشتے کے تنازع پر ملزم نعمان نے گھر میں گھس کر 22 سالہ عتیقہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اوربعدازاں خود کو بھی گولی مار لی، تشویشناک حالت میں نعمان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا،ایک اور واقعہ میں سابق صدر کلرکس بار ایسوسی ایشن پتوکی یسٰین بھٹی کو نامعلوم افراد نے پتوکی شوگر ملز کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا