نفسیاتی مسائل کا شکار لڑکی کی خودکشی

مریدکے ٹائون کے محلہ سلطان پارک میں گھر میں رکھے پستول سے20سالہ آئمہ نے خود کو گولی مار لی
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)نفسیاتی مسائل کاشکارلڑکی  نے خودکشی  کرلی،بتایا گیا ہے کہ مریدکے ٹائون کے محلہ سلطان پارک میں گھر میں رکھے پستول  سے20سالہ آئمہ نے خود کو گولی مار لی۔ دوسرا واقعہ اسی علاقہ میں ہوا جہاں مبینہ طور پر نشے کے عادی نوجوان فراز عرف گوگا نے اپنے گھر میں سسرالیوں کے آنے پر بڑے بھائی اور سسرالیوں کے ساتھ جھگڑ کر خود کو گولی مار لی، زخمی نوجوان کو مریدکے ہسپتال  منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔