نائیجیریا : فضائیہ کی اپنے ہی علاقے میں شدت پسندوںپر بمباری ، 200 ہلاک

فضائی حملہ بازار کے قریب کیا گیا‘بورنو ریاست میں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا : نائیجیرین فضائیہ
لاگوس(آئی این پی ) نائجیریا کی فضائیہ  کی  اپنے ہی علاقے میں بمباری  کے نتیجے میں 200 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ غیرملکی خبر رساںادارے  کے مطابق واقعہ نائجیریا کی فضائیہ نے میدوگوری کے علاقے شدت پسندوں کی موجودگی کے شبے میں بمباری  کی۔ نائیجیریا کی فضائیہ نے کہا کہ اس نے بورنو ریاست میں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ پڑوسی ریاست یوبی کی حکومت نے کہا کہ اس علاقے پر فضائی حملہ ایک بازار کے قریب کیا گیا۔