نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی ، 200 افراد ہلاک ، سینکڑوں مکان بہہ گئے

500شہری لاپتہ، 3000 سے زائد افراد بے گھر ‘ ساٹھ سال کے دوران سب سے  زیادہ خطرناک سیلاب ہے:میڈیا رپورٹس
ابوجا(آ ئی این پی )نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد200 سے زائد  ہوگئی جبکہ 500 لاپتہ ہیں ۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سیلاب سے نائیجریا کا وسطی علاقہ موکوا زیادہ متاثر ہوا ہے، اس علاقے میں یہ ساٹھ سال کے دوران سب سے خطرناک سیلاب قرار دیا جا رہا ہے جس میں سینکڑوں مکانات اور دو پل بہہ گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں