واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے وفاقی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کے تحت ایرانی نژاد تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان کے تعلقات ایرانی حکومت سے منسلک تھے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ان افراد کی مستقل رہائشی حیثیت (گرین کارڈ)منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔