تعلقات کے شبہ میں 1شخص کا قتل ،ملزم گرفتار

تلونڈی (خصوصی رپورٹ)رکھ جھوک میں ہونے والے قتل کا معمہ پولیس نے صرف 24 گھنٹوں میں حل کر لیا۔ مقتول اعظم کو اس کے جاننے والے ریاض نے اپنی محبوبہ کے ساتھ تعلقات کے شبہ کی بنیاد پر اپنے ایک ساتھی کی مدد سے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق ریاض کو اپنی محبوبہ کے ساتھ اعظم کے تعلقات کا شبہ تھا ،ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او ریاض سانگھا اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،ایس ڈی پی او ریاض سانگھا نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ریاض نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ذاتی رنجش اور غیرت کے نام پر اعظم کو موت کے گھاٹ اتارا ،نا معلوم ساتھی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔