امریکہ نے شادی شدہ جوڑوں کیلئے گرین کارڈ قوانین مزید سخت کر دیئے

واشنگٹن (آئی این پی )اامریکہ میں امیگریشن کے ذمہ دار ادارے یو ایس سی آئی ایس نے فیملی بیسڈ امیگرنٹ ویزہ پٹیشنز، خصوصا شادی پر مبنی گرین کارڈ درخواستوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں  ۔ ان کا مقصد جعلی شادیوں اور غلط دعووں کو روکنا ہے تاکہ صرف حقیقی اور قانونی رشتے ہی گرین کارڈ کی منظوری حاصل کر سکیں، اب فیملی بیسڈ امیگریشن پٹیشنز کے  لئے جو  اقدامات لازم ہوں گے ان میںاہلیت کی سخت جانچ اور درخواست کے جائزے کے عمل میں بہتری، مضبوط دستاویزی ثبوت کی شرط، جیسے شادی کے بعد کی تصویریں، مشترکہ مالی حسابات، اور دوستوں یا رشتہ داروں کے حلف نامے بھی شامل ہیں۔ اس کے ستھ ہی انٹرویوز لازمی ہوں گے، جن میں میاں بیوی کے تعلق کی حقیقت کا جائزہ لیا جائے گا۔