خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کا الزام ، اہم شواہد سمیت حراست میں لیا گیا
چشتیاں(خصوصی رپورٹ )صوبہ پنجاب کے ضلع چشتیاں کے علاقے 28 گجیانی میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنے والی خاتون کو سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طورپر قتل کردیا گیا ۔پولیس نے مرکزی ملزمان یعنی شوہر، جیٹھ اور سسر کو گرفتار کر لیا جن پر تعلقات کے شبہ میں خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا الزام ہے۔صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جرم کے اہم شواہد سمیت حراست میں لے لیا، اور مزید تفتیش جاری ہے۔