ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ ، شہری زخمی ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کاہنہ کی حدود میں ذاتی تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں ارسلان نے رضوان نامی شہری پر فائرنگ کی۔ملزم نے تین گولیاں چلائیں، ایک گولی رضوان کی ٹانگ میں لگی۔زخمی رضوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم کوگرفتارکر کے اسلحہ برآمدکر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او کاہنہ اور ٹیم کو شاباش دی۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کی جگہ صرف اور صرف حوالات ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔