سپریم کورٹ نے والد کے قاتل بیٹے کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے جائیداد کیلئے والد کے قتل پر  مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج  کردی۔  قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی گئی،عدالت نے جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا برقراررکھی،جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے کہاکہ مجرم نے جائیداد کے تنازع پر والد کو بیدردی سے قتل کیا، مجرم نے مداخلت پر سوتیلی ماں اور بہن ، بھائیوں کو بھی شدید زخمی کیا، جائیداد کیلئے اپنوں کا خون بہانے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں