بیوی کو قتل کیوں، طلاق بھی تو دے سکتے ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ کا ریمارکس میں افسوس کااظہار
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے بیوی، ساس اور خالہ ساس کے قاتل کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس میں افسوس کااظہار کیاہے کہ بیوی کو قتل کیوں کرتے ہیں طلاق بھی تو دے سکتے ہیں،کیسے لوگ اپنے بیوی کو قتل کر دیتے ہیں،ایک مقدمہ میں دو ملزمان نے مخالف کی بیویاں قتل کی تھیں