سپریم کورٹ کا والد کی جانب سے وفات سے پہلے ایک بیٹے کو ہبہ کئے گئے پلاٹ میں دوسرے بیٹے کو حصہ دینے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے والد کی جانب سے وفات سے پہلے ایک بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے خلاف کیس میں دوسرے بیٹے کو پلاٹ میں حصہ دینے کا حکم  دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے محمد بوٹا کے دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے، والد نے ایک کو پلاٹ دیا آپ ثابت کریں کہ آپ کو پلاٹ دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جرح میں چاہے مان جائیں تب بھی آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی