متاثرہ فیملی جھنگ سے داتادربار پر حاضری کے لئے آئی تھی‘خاتون کا شوہر اور ساس بھی ساتھ تھے‘روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث سعدیہ بیٹی سمیت سیوریج لائن میں جا گری
شوہر نے فوری ریسکیو1122کو اطلا ع کردی‘سعدیہ کی عمر 24 سال اور اس کی بیٹی ردا کی عمر10 ماہ تھی‘سانحہ کے بعد اسا اور ٹیپا ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئیں‘اطلاع ملتے ہی ریسیکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اہلکار مین ہول میں اتر کر ماں اور بیٹی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کرتے رہے‘سیوریج لائن میں گرنے والی سعدیہ کی عمر 24 سال اور اس کی بیٹی ردا کی عمر10 ماہ تھی‘متاثرہ فیملی جھنگ سے داتادربار پر حاضری کے لئے آئی تھی‘خاتون کا شوہر اور ساس بھی ساتھ تھے‘روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث سعدیہ بیٹی سمیت کھلے مین ہول میں جا گری‘اس کے شوہر نے فوری طور پر ریسکیو1122 کو اطلاع کی‘واقعہ کے بعد واسا اور ٹیپا ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے‘واسا کے ترجمان نے کہا ہے واقعہ ٹیپا کے جاری ترقیاتی منصوبے کے درمیان پیش آیا