گیٹ نمبر 2 کے قریب کرین کے زریعے کام کیا جا رہا دیوار گرنے سے 38سالہ شاہد ملبے تلے دب گیا
واقعہ غفلت کے باعث پیش آیا:ابتدائی تحقیقات ، سیفٹی آفیسر اور کرین سٹاف سمیت 5 افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے قریب جاری تعمیراتی کام کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق کرین کے ذریعے کام کے دوران نمبر 2 گیٹ کے قریب دیوار اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 38 سالہ شہری شاہد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے تعمیراتی سائٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غفلت کے باعث پیش آیا، جس کے بعد سیفٹی آفیسر اور کرین اسٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان میں طاہر حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔