اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اہم پیش رفت ہیں:شازیہ مری

 امریکہ اور ایران کا ایک میز پر آنا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے:ترجمان پی پی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے  پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن کے لیے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات ایک اہم پیش رفت ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کا ایک میز پر آنا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسلام آباد مذاکرات کو اب تک کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صرف مذاکرات کا انعقاد ہی ایک بڑی پیش رفت ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ جنگ کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتی بلکہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں