مودی جنگی جنون میں انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے:رہنما پیپلز پارٹی
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس جرات کے ساتھ بھارت کو جواب دیا اس پر سلام پیش کرتی ہوں بھارت پہلگام واقعے کے حوالے سے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگاتا رہا ہے دہشت گرد کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتاہو مودی جنگی جنون میں انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے