بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف موثر انداز سے پیش کیا: شازیہ مری

پی ٹی آئی کیوں تکلیف ہوئی ، انھیں بھارت اور اسرائیل کے خلاف ہمارا بولنا برداشت نہیں : میڈیا سے گفتگو 
 بانی پی ٹی آئی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت نہیں کی ،یہ وقت سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کا ہے:عبدالقادر پٹیل
اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف موثر انداز سے دنیا کے سامنے پیش کیا  ہے، وہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔ شازیہ مری نے کہا کہ  عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیہ کو کامیابی ملی ہے ۔ پی ٹی آئی کو اللہ جانے کس کی تکلیف ہوئی ہے۔ انھیں بھارت اور اسرائیل کے خلاف ہمارا بولنا برداشت نہیں ہو رہا ، ثابت ہو گیا یہ فارن فنڈنگ جماعت ہے ۔ شازیہ نے کہا کہ بیرونی دورے کے موقع پر بلاول اور کی ٹیم نے ستر سے زائد ملاقاتیں کیں اور پاکستانی موقف کو موثر انداز سے دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ جس سے پاکستان کے بیانیہ کو کامیابیاں ملی ہیں ۔پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا اللہ جانے کس کی تکلیف ہوئی ہے۔اس موقع پر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ  معلوم نہیں بھارت کے ذکر پر پی ٹی آئی کو تکلیف کیوں ہو جاتی ہے ، یہ وقت سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے آج تک اسرائیلی جارحیت کی مذمت تک  نہیں کی ۔