پاکستان نے سفارتکاری، مذاکرات اور امن کی پالیسی کو ہمیشہ ترجیح دی:رہنما پیپلز پارٹی
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی احترام کی پالیسی کا حامی رہا ہے۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے قومی سلامتی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مؤثر رابطوں اور سفارتی کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی قیادت کے ساتھ مل کر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا