لاہور(سپیشل رپورٹر)انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کی ہے۔ رائے عامہ سروے رپورٹ کے مطابق 69فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اورپنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دے دیا ۔ عوامی سروے میں 32فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کارکردگی کو’’آؤٹ سٹینڈنگ‘‘ جبکہ31فیصد افرادنے ’’گڈ‘‘قرار دیا ۔ سروے رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مداح نکلے۔ آئی پی او آر سروے رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی دوسالہ کارگردگی کی بدولت پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے۔عوامی سروے میں 56فیصد افراد کی رائے کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔55فیصد افرادنے سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کااظہار کیا۔ سروے میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پروگرام 33فیصد کے ساتھ سرفہر ست ہے۔ آئی پی او آر سروے کے مطابق 2سال کے دوران وویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30فیصد اضافہ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 29فیصداور ایجوکیشن 27فیصد کے ساتھ نمایاں اضافہ ہوا۔ سروے میں 26فیصد افرادنے امن وامان کی صورتحال اور 25فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا ۔ آئی پی او آر سروے نے 7ہزار شہریوں کا عوامی جذبات گورننس پروفارمنس اور پولیٹیکل ٹرینڈ کا جائزہ لیا گیا جس میں 50فیصد خواتین او ر50فیصد مرد شامل تھے۔