یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور حساس لمحہ ہے:نواز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر کی وفات پراظہار تعزیت

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف  نے ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ علی خامنہ ای  کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور حساس لمحہ ہے، کیونکہ اس عظیم نقصان کے گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے سوگ کے موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام سوگواران سے دلی ہمدردی کا پیغام دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں خطے کے ممالک کے درمیان  استحکام، امن اور باہمی احترام** کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے۔ انہوں نے ایرانی قوم کے لیے صبر، حوصلہ اور ثابت قدمی کی دعا بھی کی۔