جنگ بندی کا مطالبہ ،ٹرمپ نے پاپائے روم کو جرائم پسند قرار دیدیا

 پوپ لیو کا بڑا مداح نہیں ہوں، خارجہ پالیسی کے معاملے میں وہ خوفناک ہیں: امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کو جرائم پسند قرار دیتے ہوئے   کہا ہے کہ جرم کے معاملے میں پوپ لیو کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں وہ خوفناک ہیں ۔ایک بیان  میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایسا پوپ پسند نہیں، انہوں نے ہمیں نشانہ بنایا ہے، ہمیں ایسا پوپ پسند نہیں جو یہ کہے کہ جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے، ہم ایسا پوپ نہیں چاہتے جو یہ کہے کہ ہمارے شہروں میں جرائم قابلِ قبول ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو ایک نہایت لبرل سوچ رکھنے والے شخص ہیں، وہ ایسے شخص ہیں جو یہ نہیں سمجھتے کہ ہمیں کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہئے، جو جوہری ہتھیارحاصل کرنا چاہتا ہو تاکہ دنیا کو تباہ کرسکے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں پوپ لیو کا مداح نہیں ہوں، میرے خیال میں پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے، پوپ خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی خراب ہیں۔