ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے رحم کی اپیل کرنیوالی بشپ کو اپنا مخالف قرار دیدیا، معافی مانگنے کا مطالبہ

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں چرچ کے پادری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے رحم کی اپیل کر دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پادری نے کہا یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔بشپ نے تقریب میں کہا تھا کہ ٹرمپ تارکین وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں، بشپ نے ٹرمپ سے تارکین وطن سے متعلق اقدامات پر نظرثانی اور رحم کی اپیل کی تھی۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں چرچ میں افتتاحی دعائیہ تقریب کی بشپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا افتتاحی دعائیہ تقریب کی بشپ میری مخالف اور دائیں بازوکی انتہا پسند ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا بشپ کے بات کرنیکا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگیں۔