جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم خطرناک جرائم قرار دئیے جا سکتے ہیں، اقوام متحدہ

 خواتین اور بچیوں کے خلاف منظم، وسیع اور بین الاقوامی نوعیت کے مظالم کا انکشاف ہوا 
نیویارک(آئی این پی )اقوامِ متحدہ کے پینل کے ممبران نے کہا ہے کہ بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم بعض صورتوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، یہ بات امریکی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی لاکھوں فائلوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ عالمی   میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تحت کام کرنے والے آزاد ماہرین نے کہا ہے کہ ایپسٹین دستاویزات میں خواتین اور بچیوں  کے خلاف منظم، وسیع اور بین الاقوامی نوعیت کے مظالم کا انکشاف ہوا ہے جو ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے۔ماہرین نے ایپسٹین اور اس کے بااثر ساتھیوں کے خلاف آزاد، غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے