7ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیا ت بر آمد

3کلو افیون، 1200گرام آئس ، 9کلوگرام چرس پکڑی گئی،مقدمات درج
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے کارروائی کرتیہوئے 7منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 3کلو افیون، 1200گرام آئس اور 9کلوگرام چرس بر آمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نیکریک ڈا ئون کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر رکن پورہ میں منشیات فروش سلامت علی عرف ڈاکٹر، شبیر عرف ڈی سی، شاہد عرف چٹی، روبن مسیح، ارشد للی،علی بلوچ اور عالم لمبا وغیرہ کو پکڑلیا، ملزموں کے قبضہ سے 2کلو افیون، 1کلو 200گرام آئس اور 9کلو گرام آئس بر آمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں نے کہاکہ ملزم عرصہ دراز سے شہر میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کررہے تھے اور پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے،جنہیں پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،شہر میں کسی منشیات فروش کا وجود برداشت نہیں، وہ ہرصورت جیل جائے گا، وزیراعلیٰ کے ویڑن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ضلع کو منشیات سے پاک بناکر دم لیں گے