اسلحہ کے زور پر بچے سے اجتماعی زیادتی، 3ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ میں درندہ صفت ملزموں نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر بچے سے اجتماعی زیادتی کر دی کیا ، پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ کاہنہ پولیس نے ملزموں کو سنٹرل پارک سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق بچہ سنٹرل پارک میں واقع اپنے گھر کے باہر گلی موجود تھا، ملزم بہانے سے بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ ایل ڈی اے روڈ لے گیا اور اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے سے زیادتی کر دی ۔پولیس کے مطابق ملزم بچے کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے اس کی ویڈیوز بھی بناتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔پولیس نے ملزموں ساجد، شاہزیب اور ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جینڈر سیل کے حوالے کردیا ۔