خاتون ڈاکٹر کو لوٹنے والے ہسپتال ملازم نکلے

ملزموں نے ہسپتال کے اندر ہی خاتون ڈاکٹر سے واردات کی تھی 
لاہور(کرائم رپورٹر)فیروز والہ پولیس نے خاتون ڈاکٹر سے سرکاری ہسپتال میں واردات کرنے والے ڈاکو کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو سرکاری ہسپتال کے ہی ملازم نکلے۔ملزمان نے غزالہ نامی ڈاکٹر سے ہسپتال کے اندر لاکھوں روپے مالیت کی وارات کی تھی۔ملزمان سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی4تولے طلائی زیور اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزمان میں عامر،قادر اور سمیع شامل ہیں۔ملزمان نے ہسپتال میں گھس کر اسلحہ کے زورپر واردات کی تھی۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی