ملزم چینی شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کر فرار ہو گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی نیڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا
ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گء رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے ہیں ملزمان ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کر فرار ہو گئے تھے،ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھاایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکے، دوران انٹیرو گیشن سچ تسلیم کر لیاملزمان سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،