لاہور(کرائم رپورٹر)سروسز ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر شکیل سرور پر تشدد کا معاملہ،پولیس نے تشدد میں ملوث جنرل سیکرٹری وائے ڈی اے سروسز ہسپتال ڈاکٹر بابر بھٹی سمیت دیگر ڈاکٹرز پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر علی اقبال، ڈاکٹر مدثر ملک اور ڈاکٹر صہیب نے تشدد کیا،ڈاکٹر نادر بلوچ،سیکرٹری جنرل سروسز ہسپتال ڈاکٹر بابر بھٹی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رات گئے تک ڈاکٹر شکیل کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹا بے بنیاد ایم ایل سی بنوانے کی کوشش کی جاتی رہی۔مقدمے کے اندراج کا وقت اور ڈاکٹر کے وقت میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز مبینہ طور پر جعلی میڈیکل بنوانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔