بہاولنگر: خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے والے 2جعلی ڈاکٹر گرفتار، نجی ہسپتال سیل

بہاولنگر (آئی این پی)بہاولنگر میں حسین آباد چوک میں واقع نجی ہسپتال میں 3 روز قبل خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایف آئی آرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی شکایت پر بی ڈویژن پولیس نے 24جولائی کو درج کی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ہسپتال میں کوئی مستند ڈاکٹر تعینات نہیں تھا، اسلم کے پاس بھی کوئی ڈگری یا لائسنس نہیں تھا، مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، جن میں ہسپتال مالک اسلم بھی شامل ہے، جو موقع سے فرار ہو گیا، اب تک 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، غیر قانونی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے اور تمام مریضوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔