لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم عبد الرؤف نے فائرنگ کر دی۔ ایک فائرشہری نیامت کی ٹانگ میں لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا50 سالہ نیامت کو طبی امداد کیلئیہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے موقع سے عبدالرؤف کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاجبکہ دوسرے ملزم نیاز ڈوگر کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا